ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان: لیب اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 2200 روپے میں ہوگا کورونا ٹیسٹ

راجستھان: لیب اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 2200 روپے میں ہوگا کورونا ٹیسٹ

Sun, 21 Jun 2020 12:45:05    S.O. News Service

جے پور،21؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  راجستھان میں پرائیویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور لیباریٹریوں میں 2200 روپے میں کووڈ۔19 کی جانچ ہوسکے گی۔ سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ اس سلسلہ میں طبی محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری روہت کمار سنگھ نے تمام پرائیویٹ اسپتالوں اور لیباریٹریوں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس کے مطابق کو رونا وائرس انفیکشن سے بچاؤ، روک تھام، اس وائرس کی چین کو توڑنے، جانچ، علاج اور اس کے انفیکشن سے ہونے والی اموات کو کم از کم کیے جانے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے مسلسل تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 20سرکاری میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کووڈ- 19 کی جانچ مفت کی جا رہی ہے اور این اے بی ایل سے تسلیم شدہ اور آئی سی ایم آر سے منظور شدہ چار پرائیویٹ لیباریٹریوں میں کووڈ۔19کی جانچ کی جا رہی ہے۔

روہت کمار سنگھ نے بتایا کہ آئی سی ایم آر کے احکامات پر پرائیویٹ جانچ لیباریٹریوں میں کووڈ کی جانچ کی زیادہ سے زیادہ حد 4500 روپے فی جانچ مقرر کی گئی تھی۔ ملک میں آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹ کی مینوفیکچرنگ اور آسانی سے دستیابی اور عام لوگوں کو کم قیمت پر جانچ دستیاب کرانے کے لئے جانچ کے لئے زیادہ سے زیادہ قیمت 2200 روپے (جی ایس ٹی/تمام ٹیکس سمیت) مقرر کی گئی ہے۔


Share: